سلمان اور حمزہ شہباز کے فراہم کیے گئے ریکارڈ نے نیب کو چکرا دیا

لاہور(ادریس شیخ) دیہاڑی دار مزدوروں کی وجہ سے اربوں روپے کمائے، سلمان اور حمزہ شہباز کے فراہم کیے گئے ریکارڈ نے نیب کو چکرا دیا، حمزہ اور سلمان شہباز کے ریکارڈ میں کروڑوں روپے جمع کروانے والے دیہاڑی دار مزدور نکلے۔

 

نیب کی جانب سے سلمان، حمزہ اور نصرت شہباز کے اکاؤنٹس اور اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئیں، غیر ملکی ترسیلات سے متعلق نیب کو فراہم کیے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال میں بھول بھلیوں کے گورکھ دھندے نے نیب حکام کو بھی چکرا دیا، سلمان اور حمزہ کی نام نہاد سرمایہ کاری کا منافع جمع کروانے والے تفتیش میں دیہاڑی دار مزدور نکلے۔

 

ملکی ترسیلات جمع کروانے والے دیہاڑی دار مزدوروں سے تفتیش کی تو سب کچا چٹھا سامنے آ گیا، ان افراد نے موقف اختیار کیا کہ سلمان اور حمزہ شہباز نہیں جانتے، رقوم جمع کروانے کیلئے ان کا نام استعمال کیا گیا۔ نیب کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز، حمزہ شہباز اور نصرت شہباز نے جعلی ناموں سے اربوں روپے اپنے اکاؤنٹس میں جمع کروائے۔

عطاء سبحانی  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں