پنجاب بینک اسکینڈل کی تحقیقات میں نیب لاہور کی اہم پیش رفت

لاہور(پبلک نیوز) احتساب بیورو(بیب لاہور) نے ملزمان سے برآمد ساڑھے 7 کروڑ مالیت کا چیک پنجاب بینک حکام کے حوالے کر دیا۔ نیب لاہور کی سابق صدر، پنجاب بینک ملزم ہمیش خان اور ڈائریکٹر حارث سٹیل ملز شیخ افضل کیخلاف کیس میں خطیر رقوم کی برآمدگی جاری۔

 

قومی احتساب بیورو (نیب لاہور) پنجاب بینک اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی، 7 کروڑ 50 لاکھ مالیت کا چیک ڈی جی نیب لاہور کیجانب سے متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا۔ تحقیقات میں ملزمان کا اختیارات کے ناجائز استعمال اور مبینہ دھوکہ دہی سے اربوں روپے لوٹنے کے الزامات ثابت ہوئے۔

 

نیب لاہور کیجانب سے ملزمان قصور وار ٹھہراتے ہوئے کرپشن ریفرنسز 2008ء اور 2016ء میں احتساب عدالت کے روبرو داخل کئے گئے۔ نیب لاہور حکام کی کاوشوں سے لگ بھگ 7 ارب روپے وصولی کے بعد متعلقہ بینک حکام کے حوالے کئے جا چکے ہیں۔ ڈی جی نیب لاہور کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے ویژن کے مطابق لوٹی گئی قومی دولت کا پائی پائی واپس وصول کیا جائیگا، نیب 'احتساب سب کیلئے' کی پالیسی پر سختی سے گامزن ہے تاہم نیب کی نظر میں تمام ملزمان کی حیثیت مساوی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں