آشیانہ اسکینڈل: پبلک نیوز نے احد چیمہ کے اثاثوں میں اضافہ کا سراغ لگا لیا

لاہور(پبلک نیوز) آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں گرفتاراحد چیمہ کے اثاثوں میں اضافہ کیسے ہوا؟ پبلک نیوز نے سراغ لگا لیا۔ احد چیمہ کے اثاثوں کو بطور ڈی جی ایل ڈی اے تعیناتی کے بعد پر لگ گئے۔

 

یکم جنوری دوہزار ایک کو بطور اسسٹنٹ کمشنر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے احد چیمہ کا شمار طاقت ور ترین بیوروکریٹس میں رہا۔ پبلک نیوز کو موصول ہونے والی خصوصی دستاویزات کے مطابق 2013 تک احد چیمہ کے پاس موجود رقم ایک کروڑ انیس لاکھ روپے تھی۔

2014ءمیں احد چیمہ پر دھن کی بارش ہوئی اور ان کے پاس 4 کروڑ سے زائد کیش آگیا۔ 2016ء میں احد چیمہ کے پاس 19کروڑ7لاکھ روپے کیش جمع ہو گیا۔ 2017ء میں احد چیمہ نے پراپرٹی کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی تو رقم 10کروڑ روپے رہ گئی۔

 

احد چیمہ کے پاس مجموعی طور پر 35 کروڑ 21 لاکھ 65 ہزار 8 سو 82روپے سے زائد کیش موجود رہا۔ احد چیمہ کو 20 مارچ 2013 کو ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کیا گیا اور اس کے بعد ہی ان کے اثاثوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ احد چیمہ اس وقت کرپشن الزامات پر جیل میں قید ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں