وزیراعظم عمران خان کا ملکی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اہم اقدام

اسلام آباد(ادریس شیخ) وزیراعظم عمران خان کا ملکی سیاحت کو فروغ دینے کا فیصلہ، پنجاب میں 5 مقامات کو بین الاقوامی ٹورسٹ سائٹس بنانے کی منظوری، نمل جھیل، ہیڈ پنجند، کوٹلی ستیاں، اٹک اور کوہ سلیمان میں سیاحتی مراکز قائم ہوں گے۔

 

صوبہ پنجاب میں میانوالی، بہاولپور، راولپنڈی، اٹک اور ڈی جی خان میں 5 مقامات پرٹورسٹ سائٹس بنانے کیا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میانوالی سے32 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع نمل جھیل کے قریب ٹورسٹ ریزورٹ قائم کیا جائے گا، جس سے علاقے میں مقامی معاشی بہتری ہو گی اور بین الاقوامی سیاحوں کے ساتھ ساتھ قریبی علاقوں سرگودھا، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، چکوال اور خوشاب کے مکین بھی دلفریب قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوں گے۔

 

پانچ دریاؤں کے ملاپ کی دھرتی ہیڈؔ پنجند میں ٹورسٹ ریزورٹ اور اینٹرٹینمنٹ پارک قائم کیاجائے گا۔ کوٹلی ستیاں کی خوبصورتی ہو گی۔ بین الاقوامی سطح پر روشناس، ماسٹر پلاننگ، دلکش اور خوبصورت ٹورسٹ سائٹس کے انتخاب پر کام شروع کر دیا گیا۔ بین الاقوامی تاریخی اہمیت کے حامل اٹک میں جلال الدین اکبر کا 1581 میں تعمیر شدہ قلعہ، بیگم کی سرائے، کامران کی بارہ دری، پرانا اٹک پل، غازی بروتھا ڈیم، اٹک خورد ریلوے اسٹیشن سے سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔

 

پانچ سو بارہ کنال تیرہ مرلے پر سیاحتی مرکز بنے گا۔ ٹی ڈی سی پی ریزورٹ کیلئے 100 کنال پر ریزورٹ بنایا جائے گا۔ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے سنگم پر واقع کوہ سلیمان کو سیاحتی مرکز بنانے سے سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کی معاشی حالت بھی سدھرے گی۔ پنجاب حکومت نے سیاحتی مقامات کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے کنسلٹنٹس کو6کروڑ60 لاکھ 6ہزار9سو42 روپےادا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں