طلبہ کی سہولت کیلئے پی یو سی آئی ٹی کا اہم اقدام، ویب سائٹ کا نیا ورژن متعارف

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اپنے کالج کی ویب سائٹ کا نیا ورژن اور یوٹیوب چینل لانچ کر دیا، جو کہ طلبہ کو بروقت اور فوری معلومات میسر کرنے آسان ذریعہ ہے۔

 

پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے پرنسپل میجر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر محمد عارف بٹ نے ویب سائٹ کے نئے ورژن کے حوالے سے کہا کہ ہم اپنی نئی اور لائیو ویب سائٹ کا اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہیں، ہماری ویب سائٹ(https://pucit.edu.pk) موبائل اور ڈیسک ٹاپ دونوں ورژن میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے مواد کے معیار کو بھی بڑھایا ہے، اس طرح آپ کو فوری طور پر پڑھنے کو مواد میسر آسکے گا۔ ویب سائٹ کی ڈیویلپمنٹ سے متعلق ٹاسک پی یو سی آئی ٹی کے وریب ماسٹر محمد عاصم صدیق کو دیا گیا تھا جنہوں نے اپنی ٹیم کیساتھ انتھک محنت کرتے ہوئے اس ویب سائٹ کو ڈیویلپ کیا۔


پی یو سی آئی ٹی کے نئے پرنسپل نے کہا کہ یہ موبائل ڈیوائسز کیساتھ پوری طرح کمپیٹیبل ہے، ایس ایس آئی سرٹیفکیٹ کی حامل یہ ویب سائٹ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ پی یو سی آئی ٹی کے ویب ماسٹر نے اپنے ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹر عارف بٹ کو ویب سائٹ کے فیچرز سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئی ویب سائٹ جدید ترین ویب ٹیکنالوجی کے عین مطابق ڈیویلپ کی گئی ہے اور ایک نیا یو ٹیوب چینل بنایا گیا ہے جہاں فیکلٹی لیکچرز، سیمینارز اور یونیورسٹی کے ایونٹس باقاعدگی سے اپ لوڈ کئے جائیں گے۔ ویب سائٹ بہت سے منفرد فیچرز کی حامل ہے۔ کالج کے کھیلوں، تعلیم، خون کے عطیات جاب افیئرز، سافٹ ویئر ایکسپو، سٹوڈنٹس ٹورز، فیکلٹی ایکٹیویٹیز سمیت تمام ایونٹ باقاعدگی سے اپ لوڈ کئے جائیں گے اور وہ تمام ویب سائٹ پر میسر ہوں گے۔

 

ڈاکٹر عارف بٹ نے کہا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز اور کالجز کا پیپر لیس ( کاغذات کے بغیر) ماحول میں تبدیل ہونا ناگزیر ہو چکا ہے جبکہ پی یو سی آئی ٹی نے یہ سٹیپ لے لیا ہے اور پیپرلیس ماحول میں منتقل ہو چکا ہے، اس کے داخلہ سمیت تمام میجر پراسیس آن لائن ہیں، ہر سال 20 ہزار سے زائد امیدوار مختلف ڈگری پروگرامز کیلئے آن لائن اپلائی کرتے ہیں، اینٹری ٹیسٹ رجسٹریشن چیکنگ سے لیکر فائنل ڈگری ٹرانسکرپٹ جنریشن تک تمام پراسیس کیمپس سافٹ ویئر (آن لائن اینٹری ٹیسٹ سسٹم، آن لائن ایڈمیشن سسٹم اور کیمپس مینجمنٹ سسٹم ) سے ہی ہوتے ہیں۔

 

پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے پرنسپل میجر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر محمد عارف بٹ نے پی یو سی آئی ٹیم کے ویب ماسٹر عاصم صدیق اور شعیب انور سمیت جدید ترین ویب سائٹ ڈیویلپ کرنے والی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے اور موبائل ایپ کو ون کلک سلوشن متعارف کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں