وزیرِ اعظم سے گورنر سندھ اور وفاقی وزیر قانون کی ملاقات

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی ملاقات، ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق، میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کو مالی پیکیج دینے پر بھی اتفاق۔

 

تفصیلات کے مطابق ملاقات وزیرِ اعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کو مالی پیکیج دیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے مالیاتی پیکج کے حوالے سے وفاقی وزیرِ قانون اور گورنر سندھ پر مشتمل کمیٹی کو ٹاسک دے دیا۔

 

کمیٹی دو دن میں طریقہ کار وضع کرکے وزیرِ اعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے میئر کراچی اور میئر حیدر آباد کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیرِ اعظم نے جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہا۔

 

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں