وزیراعظم نے 100دن میں جو کیا وہ پچھلی حکومتیں 5،5سالوں میں بھی نہ کر سکیں: گورنر سندھ

کراچی (پبلک نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو پہلی بار ایماندار وزیراعظم ملا۔ 100دن میں وہ کچھ کر دکھایا جو پچھلی حکومتوں اپنے دورحکومت میں بھی نہ کر سکیں۔

فلاحی ادارے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام آج ٹیکس ادانہیں کرتے کیوں کہ انہیں معلوم ہے حکمران ان کے پیسوں سے لندن میں فلیٹس خریدیں گے اورجہازوں میں گھومیں گے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں اپنے حکمرانوں پرہی اعتبار نہیں جس دن عوام کو اعتبار آ گیا۔ اس دن سے کسی بھی عالمی ادارے سے قرج لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

سندھ کے گورنر کا مزید کہنا تھا کہ سو دن میں تحریک انصاف نے وہ کام کیے جو گزشتہ حکومت نے اپنی پورے دور میں نہیں کیا۔ گورنر سندھ نے فلاحی ادارے کے لیے دس لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے تین سو طلبہ میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں