گورنر سندھ عمران اسماعیل کی مزار قائد پر حاضری

کراچی (پبلک نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں پانی کا مسئلہ حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ گرین لائن سمیت میگا پروجیکٹس پر کام دوبارہ شروع ہوگا۔

گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی  قلمبند کیے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ قائد اور اقبال کے خواب کی تعبیر کے لیے مل کر کام کریں گے۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے، شہر میں پانی کا منصوبہ جلد شروع کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی بہتری و تعمیر کا بیڑا اٹھایا ہے۔ سندھ کی تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں