وسائل سے نہیں، دیانتدار قیادت سے ملک امیر ہوتا ہے: عمران خان

دوحہ (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے ہمارا ملک چل رہا ہے۔ برطانیہ میں انتہا پسند اوورسیز پاکستانیوں کوبراسمجھتے تھے۔ وسائل سے نہیں ،دیانتدارقیادت سے ملک امیر ہوتا ہے۔  

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی 8سے 16گھنٹے کام کرتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی دل سےعزت کرتا ہوں۔ اوورسیز بہت مشکلات اٹھانے کے بعد روزی کماتے ہیں۔

عمران خان نے اعترافیہ انداز میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے ہمارا ملک چل رہا ہے۔ اوورسیز پاکستانی محنت کش ہمارے ہیروہیں۔ ملک سے پیسہ چوری کرنے والے پاکستان کے ولن ہیں۔ ڈالر کم ہونے کی وجہ سے روپیہ کی قیمت میں کمی ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان کو مشکل وقت سے نکالیں گے۔ پاکستانیوں کو باہر نوکریاں ڈھونڈنے نہیں جانا پڑے گا۔ پاکستان ایک خاص دن کو معرض وجو د میں آیا۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ  نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قطر کے بزنس مین پاکستان میں آنا چاہتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کے لیے 36ٹیکسز کو ہم 16پر لے آئے۔ 5مہینوں میں ایک بھی کرپشن کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔ ترکی کی سیاحت کی سالانہ آمدنی 40ارب ڈالر ہے۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے شمار تاریخی مقامات ہیں۔ دنیا کے بلند  اور خوبصورت ترین پہاڑ پاکستان میں۔ سکھوں کے مذہبی مقامات پاکستان میں ہیں۔ آئندہ ہمیں کسی سے قرضے لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں