سرمایہ کاروں کے لیے ساز گار ماحول قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں: عمران خان

انقرہ (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سی پیک منصوبے سےزبردست تجارتی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں۔ تیل ، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں موقع تلاش کرنے کی ضرور ت ہے۔ پاکستان ترکی دو طرفہ تجارتی تعلقات کا فروغ ہے۔

ترکی کے تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں سی پیک منصوبے سے زبردست تجارتی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں۔ تیل ، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں موقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ترکی دو طرفہ تجارتی تعلقات کا فروغ ہے۔ سرمایہ کاروں کے لیے ساز گار ماحول قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پاکستان آئندہ 5سالوں میں 50لاکھ گھر تعمیر کرے گا۔ پاکستان کی آبادی میں 12کروڑ نوجوان ہیں۔ ہم چین کی مدد سے خصوصی اقتصادی زونز قائم کر رہے ہیں۔

بزنس کمیونٹی سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے لیے بہت سے تاریخی مقامات ہیں۔ ترکی کی تحریک میں پاکستانیوں کا بہت ہاتھ ہے۔ پاکستان میں سیاحت کے بہت سے مواقع ہیں۔ ملک میں گڈ گورننس کے لیے کام کر رہے ہیں۔ دنیا کی بلندی ترین چوٹیوں میں سے نصف پاکستان میں ہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں