وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی ملاقات آج ہو گی

پبلک نیوز: امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی ملاقات آج وائٹ ہاؤس میں ہو گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 45 منٹ پر وزیراعظم عمران خان ٹرمپ سے ملیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کی دو ملاقاتیں ہوں گی۔ ایک وفد کے ہمراہ اور اس کے بعد ون آن ون۔ پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تجارت، دفاعی تعاون اورافغان امن عمل پر بات کی جائے گی۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں