عمران خان اور مولانا طارق جمیل دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں شامل

 

پبلک نیوز: وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں شامل ہو گئے ہیں۔ ملالہ یوسف زئی، مولانا طارق جمیل سمیت فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، شیخ محمد بھی شامل ہیں۔

 

تفصیلات کے اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے مسلم دنیا کے 500 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی جس میں ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستانی نامور مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی چھٹے نمبر پر جب کہ وزیراعظم عمران خان 29 ویں اور معروف مبلغ دین مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں۔

 

500 بااثر اسلامی شخصیات کی اعزازی فہرست میں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان، سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد، مصر سے تعلق رکھنے فٹبالر محمد صالح اور عراق کے سیاسی رہنما مقتدا الصدر بھی شامل ہیں۔

 

ملالہ یوسفزئی، حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ، معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر زاکر نائک، مذہبی رہنما شیخ محمد الیاس عطار قادری، ڈاکٹر عطاء الرحمان، عمر سیف اور عرفان صدیقی اور میئر لندن صادق خان بھی فہرست مین شامل ہیں۔

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں