وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کے حکام کو پالیسی گائیڈ لائن دے دیں

اسلام آباد ( پبک نیوز) وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔ اہم اجلاس کی صدارت کی۔ وزارت خارجہ کو خارجہ پالیسی پر گائیڈ لائن دیں اور اپنے وژن سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان وزارت خارجہ کا دورہ کرنے کے لیے آج دفتر خارجہ پہنچے جہاں انہیں بریفنگ دی گئی۔ وزارت خارجہ کے دفتر پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔۔

دفتر خارجہ میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔ اجلاس 1گھنٹہ 15منٹ تک جاری رہا۔ وزیر اعظم کو پاکستان کے دیگر ممالک سے تعلقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بریف کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو افغانستان، ایران، امریکا اور چین سے تعلقات پر اعتماد میں لیا گیا۔ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو خارجہ پالیسی پر گائیڈ لائن دیں اور اپنے وژن سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایات اور وژن کی روشنی میں مؤثر خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے گی۔

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں