غیر ملکی مخلوق چاہتی ہے کہ پاکستان کمزور ہو: عمران خان

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک آخری گیند نہیں ہوجاتی تب تک فیصلہ نہیں ہوتا۔ ووٹ ضرور ڈالیں۔ غیر ملکی مخلوق چاہتی ہے کہ پاکستان کمزور ہو۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں حلقے این اے 53 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد انہوں میڈیا سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سارے پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔ یہ نہیں کہتا کہ ہمیں ووٹ ڈالیں لیکن ووٹ ضرور ڈالیں۔ ملک کی خاطر اور اپنی خاطر اپنا فرض ادا کریں۔

 

چیرمین کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مخلوق چاہتی ہے کہ پاکستان کمزور ہو اس لیے ملک کے مستقبل کے لیے نکلیں فکر کریں اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔ لیکن میری وفاداری اپنے پیسے سے نہیں ملک سے ہے۔ سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا میں آجری گیند تک لڑوں گا جب تک آخری گیند نہیں ہو جاتی تب تک فیصلہ نہیں ہوتا۔

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں