وفاقی حکومت کا پاکستان میں بجلی سے چلنے والی کاریں متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی حکومت کا پاکستان میں بجلی سے چلنے والی کاریں متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے کل الیکٹرک کار منصوبے سے متعلق بڑا اجلاس بھی طلب کر لیا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیرا عظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وزیر توانائی، وزیر منصوبہ بندی، مشیر موسمیاتی تبدیلی مشیر کامرس اور دیگر اعلی حکام شریک ہوں گے۔ اس دوران بجلی سے چلنے والی کاروں کے یونٹ کے تنصیب اور ایکسپورٹ پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ مشیر توانائی امین اسلم نئی گرین اکانومی کا نقشہ پیش کریں گے۔

خیال رہے کہ الیکٹرک کاریں متعارف کرانے کا مقصد سموگ پر قابو پانا ہے۔ 2022 تک تمام بڑی کار کمپنیاں نصف تک بجلی کاریں بنانے کا عمل شروع کریں گی۔ بھارت اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک سال 2022 تک 30 فیصد الیکٹرک کاریں بنائیں گے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں