وزیراعظم عمران خان نے ’گرین اینڈ کلین پاکستان‘ مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کلین کا اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں مقامی کالج پہنچ  وہاں وزیراعظم نے پودا لگا کر کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں مقامی کالج جہاں انہوں نے پودا لگاکر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا طالبات سے گلوبل وارمنگ سے متعلق کہنا تھا کہ  درجہ حرارت بڑھنے سے دریاؤں میں زیادہ پانی آئے گا، سیلاب آئیں گے۔ گلوبل وارمنگ سے متاثر ملکوں میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔ آلودگی سے انسان کی عمر میں اوسطاً 11سال کم ہوتے ہیں۔ درخت بڑھنے سے زیر زمین پانی کی سطح اوپر آئے گی۔ وزیراعظم  عمران خان نےعلامتی طور پر جھاڑو لگا کر صفائی مہم کا آغاز کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کینسر اسپتال کا فنڈ اکھٹا کرنے خیبر سے کراچی کے اسکولوں میں گیا۔ اسکول کے بچوں نے کینسر اسپتال کے لیے کامیاب مہم چلائی۔ شوکت خانم اسپتال کی تعمیر کا آغاز کیا تو لگا کہ یہ ناممکن ہے۔ عوام کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان میں کینسر اسپتال نہیں ہے۔ بچوں نے پیسا اکھٹا کیا اور عوامی آگہی مہم چلائی۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ میں آلودگی کم ہے، دریا صاف ہیں۔ یہاں لوگ دریاؤں میں آلودگی پھیلاتے ہیں۔ صفائی مہم کے ذریعہ کچی آبادیاں بھی صاف کرنی ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانچ سال بعد کا پاکستان یورپ سے زیادہ صاف ہوگا۔ دس ارب درختوں سے پاکستان میں بارش کا سسٹم تبدیل ہو سکتا ہے۔ پانچ سال میں 10ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ آج سے ملک بھر میں پودے لگانے کی مہم شروع کی جائے گی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں