وزیراعظم عمران خان کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں

واشنگٹن(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عالمی بینک کے صدر سے ملاقات کی۔ عالمی بینک کے صدر نے ملاقات میں اپنے تعاون کی یقین دھانی بھی کرائی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے صحت، تعلیم اور نوجوانوں پر توجہ مرکوز کر رکھی  ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کے قائمقام مینجنگ ڈائریکٹر کی بھی ملاقات ہوئی۔

 

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں وزیر اعظم عمران خان سے عالمی بینک کےصدر ڈیوڈ مالپس کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات وفد کی صورت میں پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی بینک کے صدر کو زمہ داریاں سنبھالنے پر ڈیوڈ مالپس کو مبارکباد پیش کی۔ عالمی بینک کی جانب سے مختلف شعبوں میں پاکستان کی امداد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

 

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے صحت، تعلیم اور نوجوانوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ آسان کاروبار سمیت حکومتی ترجیحات کے ایجنڈے پر عالمی بینک کا تعاون اطمینان بخش ہے۔ عالمی صدر ڈیوڈ ملپس کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات سے نوجوانون کو روزگار اور نئی نوکریاں ملیں گی۔

 

دوسری جانب واشنگٹن ڈی سی میں وزیر اعظم عمران خان سے آئی ایم ایف کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آئی ایم ایف پیکج، معاشی اصلاحات اورحکومتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فنڈنگ توسیع پروگرام میں پاکستان کو شامل کرنے پر وزیراعظم نے آئی ایم ایف بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

 

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی سرپرستی میں اصلاحاتی اقدامات پرعمل درآمد سے ملکی معیشت بہتر ہو گی۔ معاشی استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لایا جائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ معیشت کی پائیدار اور طویل المدت ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ایم ڈی آئی ایم ایف ڈیوڈ لپٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقتصادی ترقی کے لیے اقدامات اٹھائے عملدر آمد سے چیزیں بہتر ہوں گی۔ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں