عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں رہنے سے انکار کیوں کیا؟

اسلام آباد (پبلک نیوز) مقروض قوم حالات سے نبردآزماہے۔دوسری جانب حکمرانوں کے پرتعیش ایوان غریب عوام کو منہ چڑاتےہیں۔ لیکن اب ایسے نہیں چلے گا۔وزیراعظم عمران خان حقیقی تبدیلی لا کر رہیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس وہ جگہ ہے جہاں مقروض اور غریب ملک پاکستان کے وزیر اعظم رہتے ہیں۔ یہاں اس قوم کے  وزیراعظم رہتے تھے جس کے بچے بھوک سے مرتے ہیں۔ جہاں پینے کا صاف پانی نہیں، جہاں سوا 2 کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

حکمرانوں کے پاس کیا کچھ نہیں اور ایک غریب ہے جس کے پاس صرف جان ہے اور وہ اسے سڑک پر لیے بیٹھا ہے۔ حکمرانوں کے بچے بھی بڑی  بڑی گاڑیوں میں گھومتے ہیں اور غریب کے بچے ریل کی پٹری پر پیدل چلتے ہیں۔

ان سے ہم بزم کوئی کیسے ہو۔ حکمران کہاں اور یہ غریب کہاں۔ یہاں کس چیز کی کمی ہے۔ یہاں  ہرچیز کی کمی ہے۔

لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان  نے اس محل میں رہنے سے انکار کردیا ہے۔ ان گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب تبدیلی آئے گی۔ غریب کی سنی جائے گی۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں