دھرنے سے نمٹنے میں کامیاب نہ ہوتے تو چین سے فوری واپس آنا پڑتا: وزیر اعظم

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر پارلیمنٹ کو چلانا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن ایوان کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف  پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس  میں اراکین کو حکومت کی پالیسیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ چین اور اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں احتجاج اور دھرنے کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بہترین طریقہ سے امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کیا۔ دھرنے سے نمٹنے میں کامیاب نہ ہوتے تو چین سے فوری واپس آنا پڑتا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں