ملائیشیا کی ترقی اسلامی دنیا کے لیے روشن مثال ہے: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ مہاتیر محمد کا دورہ پاکستان ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد ملائیشیا میں بہت بڑی تبدیلی لائے۔ ملائیشیا کی ترقی اسلامی دنیا کے لیےروشن مثال ہے۔ پاکستان ملائیشیا کے تجربات سے استفادے کا خواہاں ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان ملائیشیا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہاتیرمحمد کادورہ پاکستان ہمارے لیےباعث مسرت ہے۔ مہاتیر محمد کی قیادت میں ملائیشیا نے ترقی کی۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد ملائیشیا میں بہت بڑی تبدیلی لائے۔

ملائیشیا کی ترقی اسلامی دنیا کے لیے روشن مثال ہے۔ پاکستان ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ کا خواہاں ہے۔ پاکستان کا ہرشہری مہاتیر محمد کے قائدانہ کردار کا معترف ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں