درآمدات میں گراوٹ اور برآمدات میں اضافہ ہماری پالیسیوں کی کامیابی ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے اٹھائے گئے ہمارے اقدامات سے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بیرونی کھاتوں کی صورتحال میں نمایاں بہتری بھی ہماری معاشی حکمت عملی کی کامیابی کی دلیل ہے۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے اٹھائے گئے ہمارے اقدامات سے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ جن کے باعث جنوری 2018 کے مقابلہ میں اس سال (جنوری 2019 میں) درآمدات میں گراوٹ اور برآمدات میں اضافہ کا رجحان ہے جبکہ تجارتی خسارہ میں 1 ارب ڈالرز کی نمایاں کمی آئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سروسز ٹریڈ کا خسارہ بھی 800 ملین کم ہوا ہے جبکہ جولائی 2018 سے جنوری 2019 کے دوران بھجوائی گئیں ترسیلاتِ زر میں گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 12.2% کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بیرونی کھاتوں کی صورتحال میں نمایاں بہتری بھی ہماری معاشی حکمت عملی کی کامیابی کی دلیل ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں