عمران خان 18اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان 18اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ وزیر اعظم بننے کے بعد پنجاب ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے۔

بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے بلکہ منسٹرانکلیو کے عام سے گھر میں رہیں گے۔

فواد چودھری نے مزید کہ خود سادہ رہیں گے تو سرکاری افسروں کو بھی سادگی کا مشورہ دیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ وقت کی کمی کے باعث کچھ دوست ملکوں کے سربراہان نہیں بلا سکے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں