عمران خان وزیراعظم کا حلف کس لباس میں اٹھائیں گے؟

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ ان کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے مختلف خبریں گرم ہیں جن میں سب سے اہم ان کا لباس اور تقریب میں شرکت کرنے والے مہمان ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاہ شیروانی میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں جاوید میانداد، وسیم اکرم اور انضمام الحق شرکت کریں گے۔

انھوں نے بتایا کہ مشتاق احمد، عاقب جاوید اور رمیز راجا بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ جبکہ بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی تقریب میں شریک ہوں گے جو 17اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں