جڑواں شہروں میں نزلہ، زکام نے شہریوں کو لپیٹ میں لے لیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) موسم کی تبدیلی، نزلہ اور زکام جیسے امراض شہریوں کو لپیٹ میں لینے لگے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں نزلہ زکام کے مریضوں کا رش بڑھنے لگا ہے۔

موسم کی تبدیلی اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کی صحت متاثر کرنے لگی۔ سانس، گلے، نزلہ اور فلو جیسے امراض شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لینے لگے۔ جڑواں شہروں کے اسپتالوں میں بھی نزلہ زکام اور الرجی کے مریضوں کا رش روز بہ روز بڑھنے لگا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہری جسم ڈھانپ کر رکھیں اور سردی سے بچاؤ کو ممکن بنائیں۔

ماہرین صحت کے مطابق سرد گرم موسم شہریوں بالخصوص بچوں اور بزرگوں کو ان کی کمزور قوت مدافعت کے باعث زیادہ متاثر کرتا ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں