ورلڈ بیچ گیمز میں دوسری بار گولڈ میڈل انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے

 

لاہور (مستنصر عباس) ورلڈ بیچ گیمز میں دوسری بار گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان انعام بٹ پاکستان غیر ملکی پرواز سےپہنچ گئےائیرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بیچ گیمز میں دوسری بار گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان انعام بٹ پاکستان پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر انعام بٹ کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ انعام بٹ دوحہ بیچ گیمز 2019 میں ریسلنگ میں نا قابل شکست رہے۔ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے فائنل میں 90 کلو گرام کیٹاگری میں جارجیا کے پہلوان کو چت کیا تھا۔

 

انھوں نے واپسی پر کہا کہ مجھے جیت پر فخرہے پنجاب سپورٹس بورڈ کا شکریہ اور میرے محکمے پیپکو کا شکریہ کہ آخری 20 دنوں میں کیمپ لگا کر ٹرینگ کروائی۔ لاہور ائر پورٹ پر انعام بٹ کے جیت کر واپس آنے کا جشن منایا گیا۔ پھلوں کی پتیاں ڈھول کی تھاپ اور ان پر نوٹ نچھاور کیے گئے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں