وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری سے کیا وعدہ وفا کر دیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) امن کی راہداری کرتار پور کا افتتاح 9 نومبر کو کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کا سکھ برادری سے وعدہ وفا ہونے کو ہے۔ سکھ یاتری گورودوارہ دربار صاحب کی زیارت اور عبادات کرسکیں گے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری سے کیا وعدہ وفا کر دیا۔ بابا گورو نانک کے550ویں سالگرہ کے موقع پر 9 نومبر کو امن کی راہداری کرتار پور کا افتتاح کیا جائے گا۔ بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری گوردوارہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے۔823ایکڑ پر محیط کرتارپور راہداری کے فیز ون میں گورودوارہ دربار صاحب کا کمپلیکس مکمل ہوچکا ہے۔

 

پاکستان کے اس تحفے سے دنیا بھر کے سکھوں میں خوشی کی لہر ہے۔ بھارت سے آئے پہلے جتھے میں شامل سکھوں کا کہنا ہے کہ 72سال سے اس دن کے لئے دعائیں مانگ رہے تھے۔ کرتارپور راہداری کھلنے سے بھارت سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں سکھ یاتری گورودوارہ دربار صاحب کی زیارت اور عبادات کرسکیں گے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں