وزیر پیٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں 147 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔

 

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے وقت سلیبز کے تعین میں کوتاہی ہوئی، ہم پہلے بھی اپنی غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں، اور اب اس کے ازالے کے لیے صارفین کو اضافی وصولیاں 30 جون تک واپس کر دیں گے۔

 

وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں 147 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا تاہم گیس کی قیمتوں میں 147 فیصد سے کم اضافہ ہوگا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں