سونے کی قیمت میں فی تولہ 400 روپے اضافہ

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں ملاجلا رجحان رہا جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ، قیمت 87 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں ملاجلا رجحان دیکھنے میں آیا۔  105پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ 33 ہزار657 کی سطح پر بند ہوئی۔ تاہم دن بھرمجوعی طور پر339 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 161 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 147 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

 

دوسری جانب فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ہو گیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 87 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے مہنگا، قیمت 75 ہزار 17 روپے ہوگئی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں