پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

اسلام آباد (پبلک نیوز) عوام کو نئے سال کے آغاز پر حکومت کی جانب سے مہنگائی کا تحفہ ملے گا، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے تک اضافے کی سفارش کر دی۔ ایل پی جی کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے۔

 

نیا سال اور مہنگائی کا سیلاب، اوگرا کی عوام پر پیٹرولیم بم گرانے کی تیاریاں، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کردی گئی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

 

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 250  اور کمرشل سلنڈر میں 900 روپے تک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1760 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 6810 روپے ہو جائے گی۔ اوگرا کل ماہ جنوری 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت کا اعلان کرے گی۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں