بھارت نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگا دی

پبلک نیوز: پلواما حملے کے بعد بھارتی حکومت حواس باختہ ہو گئی۔ مقبوضہ کشمیرمیں جماعت اسلامی پر پابندی کے بعد اب حریت رہنما یاسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھی پابندی لگا دی۔

مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ حواس باختہ ہو گئی۔ وادی میں ظلم اور بربریت کی داستانیں رقم کرنے کے بعد نوجوانوں میں بھارت کے خلاف شدید غم و غصہ ہے۔ کشمیری عوام کو کنڑول کرنے کے لیے بھارتی حکومت نے پہلے جماعت اسلامی پر پابندی لگائی اور اب یاسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگا دی گئی۔

بھارتی حکام کے نے جے کے ایل ایف پر غیرقانونی سرگرمیوں اور علیحدگی پسندوں کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو بھارتی حکام پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے اور وہ جیل میں ہیں۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں