کرکٹ کی عالمی جنگ، جنوبی افریقہ کو مسلسل تیسری شکست

پبلک نیوز: کرکٹ کی عالمی جنگ میں جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری شکست دیکھنی پڑی۔ انگلینڈ اور بنگلا دیش کے بعد بھارت نے بھی ہرا دیا۔ 228 رنز کا ہدف بھارت نے صرف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

 

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ چوتھے ہی اوور میں اہم ترین بلے باز ہاشم آملہ صرف 6 رنز بنا کر 11 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔

 

24 کے مجموعے پر ڈی کک کو بھی بمرا نے پویلین بھیج دیا۔ کک کے بعد آنے والے ڈوسین ڈوپلیسس 38، ڈیر ڈوسین 22 اور ڈومینی 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس طرح صرف 89 کے مجموعی اسکور پر ہی آدھی ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ ٹاپ آرڈر کے بری طرح فیل ہو جانے کے بعد فیلکو وائیو، ڈیوڈ ملر اور موروس کی اننگز نے پروٹیز کی لڑکھراتی بیٹنگ کو سہارا دیا۔

 

جنوبی افریقا کے 228 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی اننگز کا آغاز شکیھر دھون اور روہت شرما نے کیا۔ شیکھر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ویرات کوہلی بھی 18 رنز بنا کر چلتے بنے۔ کے ایل راہول بھی 26 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

 

روہت شرما 2 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 122 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ بھارتی ٹیم نے 48 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا۔

 

انگلینڈ اور بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد جنوبی افریقا کی ورلڈ کپ میں مسلسل تیسری شکست ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں