بھارت غیر ملکیوں کیلئے دنیا کا خطرناک ترین ملک

 

پبلک نیوز: بھارت غیر ملکیوں کے لیے جنوبی ایشیاء کا خطرناک ترین ملک بن گیا ہے۔ بین الاقوامی تنظیم کے سروے کے مطابق بھارت میں غیر ملکیوں کو جنسی ہراسانی اور سکیورٹی کاعدم تحفظ سب سے زیادہ ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارت کو دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ بین الاقوامی تنظیم نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا راگ الاپنے والے بھارت کو غیر ملکیوں کے لیے جنوبی ایشیاء کا خطرناک ترین ملک قرار دے دیا گیا۔

 

'انٹر نیشن' کے ایک سروے کے مطابق سکیورٹی اور تحفظ کے لحاظ سے جنوبی ایشیاء کے خطرناک ترین ملکوں میں بھارت کو پہلے جب کہ دنیا کے خطرناک ملکوں میں اس کا پانچواں نمبر ہے۔

 

واضح رہے کہ بھارت کے علاوہ جنوبی ایشیاء کا کوئی ملک 10 خطرناک ملکوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ سروے میں حصہ لینے والے غیر ملکیوں کے مطابق بھارت میں جنسی ہراسانی جیسے واقعات عام ہیں۔ وہاں پر غیر ملکی خواتین اکیلے کام نہیں کرسکتیں۔

 

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں