بھارت کا جنگی جنوں، ریڈارز کا پتہ چلانے والا مصنوعی سیارہ خلا میں چھوڑ دیا


اسلام آباد(پبلک نیوز) بھارت کا جنگی جنوں خلا میں بھی پہچ گیا، اینٹی سیٹلائٹ ویپن تجربے کے بعد ریڈارز کا پتہ چلانے والا مصنوعی سیارہ خلا میں چھوڑ دیا ہے۔

 

مودی سرکار الیکشن جیتنے کیلئے ہر داؤ، ہر حربہ آزمانے کو تیار، کبھی مذہب کے نام پر آگ لگا کر تو کبھی جنگ کی بھٹی تپا کر اور اب بات جا پہنچی ہے خلا تک۔27 مارچ کو اینٹی سیٹلائٹ ویپن کے تجربے کے بعد بھارت نے ریڈارز کا پتہ چلانے والے مصنوعی سیارتEMISAT سمیت انتیس سیارے خلاے میں چھوڑے ہیں، یہ سیارے پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل کی مدد سے سری ہری کوٹا سے خلا میں چھوڑے گئے۔



بھارت کاEMISAT چار سو چھتیس کلوگرام وزنی ہے اور یہ زمین کے نچلے مدار میں گردش کرے گا۔ الیکٹرو میگنیٹک سپیکٹرم کا پتہ چلانے کی صلاحیت کے باعث یہ سیارہ ریڈارز کا کھوج لگا سکے گا۔EMISAT کے ساتھ بھارت نے امریکہ، سپین، سوئٹزرلینڈ اور لیتھوانیا کے 28 نینو سیٹلائٹ میں بھی خلا میں پہنچائے ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں