2 معصوم پاکستانیوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنا بھارتی سازش ہے، آئی ایس پی آر

 

راولپنڈی (پبلک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج اور میڈیا غلطی سے ایل او سی پار کرنیوالے 2 پاکستانیوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ بھارت کی طرف سے 2 معصوم پاکستانیوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنا حقائق کو چھپانے کی ایک اور کوشش ہے۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 21 اگست کو آزاد کشمیر کے دو کسانوں عارف اور خلیل احمد گھاس کاٹتے ہوئے حاجی پیر کے قریب غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کر گئے۔ 27 اگست کو ہفتہ وار رابطے میں فوجی حکام نے ہاٹ لائن پر اس معاملے پر بات کی۔ بھارتی حکام نے معمول کی قانونی کارروائی کے بعد دونوں کو واپس بھیجنے کی یقین دہانی کروائی لیکن 2 ستمبر سے بھارتی میڈیا نے دونوں کے کالعدم تنظیم کا ممبر ہونے کا پراپیگنڈا شروع کردیا۔

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق 3 ستمبر کو ہفتہ وار ہاٹ لائن رابطے میں بھارت حکام نے جعلی میڈیا سٹوری سے آگاہ کرنے پر قانونی کارروائی کا راگ الاپا اور باوجود یقین دہانیوں کے بھارتی فوج نے 4 ستمبر کو جعلی کہانی میڈیا پر پیش کر دی۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں کسانوں کو بھارتی فوج نے دباؤ ڈال کر جھوٹا اعترافی بیان دلوایا اور انہیں راولپنڈی کا رہائشی بنا کر پیش کیا۔ حقیقت میں دونوں آزاد کشمیر کے رہائشی ہیں۔ پاکستان کے حقائق پیش کرنے سے بھارتی جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔

 

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں