بھارت کی پاک فوج سے آرٹلری فائر بندی کی درخواست

راولپنڈی (پبلک نیوز) جنگی جنون کے بعد بھارت کے ہوش ٹھکانے آ گئے۔ بھارت نے پاک فوج سے آرٹلری فائر بندی کی درخواست کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آ ر) کے مطابق حالیہ کشیدگی میں پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

 

پاک فوج سے بار بار مار کھانے کے بعد بھارت کی عقل ٹھکانے آ گئی۔ بھارت جو پہلے کبھی سرجیکل اسٹرائیک کبھی جنگ کی کی دھمکیاں دیتا تھا آج کل پاک فوج کو درخواستیں دے رہا ہے کہ خدارا جنگ بندی کی جائے اور مزید گولہ باری نہ کی جائے۔ وجہ پاک فوج کا 28 فروری کو دیا گیا سبق ہے جو بھارت کو کئی صدیوں تک نہ بھولے گا۔

 

ذرائع کے مطابق 28 فروری کو پاک فوج کی آرٹلری فائرنگ سے بھارت کے 34 فوجی جہنم واصل ہوئے تھے۔ پاک فوج کی آرٹلری فائرنگ نے بھارت کو اپنی گن پوزیشن تبدیل کرنے پر بھی مجبور کر دیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان نقصانات کا ذکر اپنی پریس کانفرنس میں کیا تھا۔

 

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے پاک فوج سے آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے، وزیر اعظم عمران خان اور ڈی جی آئی ایس پی آر بار ہا بھارت کو پیش کر چکے ہیں کہ امن کا راستہ اپنائے جنگ کا راستہ بھارت کے لیے تباہ کن ہو گا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں