پلواما حملے کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف اُوچھے ہتھکنڈے شروع

پبلک نیوز: بھارتی حکومت اور ہندو انتہا پسند جماعتیں ہاتھ دھوکر پاکستان کے پیچھے پڑ گئیں۔ بھارتی حکومت نے اندرون ملک پی ایس ایل دکھانے پر پابندی لگا دی، بھارتی میوزک کمپنیوں نے اپنے یوٹیوب چینلز سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دیئے۔

 

پلواما حملے کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے شروع ہو گئے، ایک بار پھر پاکستانی فنکار نشانے پر آگئے، مہاراشٹرا نونرمان سینا کی دھمکی پر بھارت کی معروف میوزک کمپنیوں نے اپنے یوٹیوب چینلز سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دیئے۔ ہندو انتہا پسند جماعت نے ٹی وی سیریز، سونی میوزک وینس اور ٹپس میوزک جیسی معروف بھارتی میوزک کمپنیوں کے مالکان کو پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کی صورت میں نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔

 

شوبز کے علاوہ کھیل میں بھی اپنا چھوٹا پن دکھاتے ہوئے بھارتی حکومت نے اندرون ملک پی ایس ایل دکھانے پر پابندی لگادی۔ کرکٹ کلب آف انڈیا نے اپنی کلیکشن میں سے بطور کرکٹر عمران خان کی تصویر بھی ہٹا دی۔ مقبوضہ کشمیر میں پانچ حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی، جن میں میرواعظ عمرفاروق، عبدالغنی بھٹ، بلال لون اورشبیرشاہ شامل ہیں۔ دو روز قبل جاوید اختر اور شبانہ اعظمی نے بھی ہندو انتہا پسندوں کے خوف سے کراچی آرٹ کونسل میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں