بھارت کی پاکستان جانیوالے سری لنکن کھلاڑیوں کو دھمکیاں

 

پبلک نیوز: وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو خود کو آئی پی ایل سے فارغ سمجھیں۔

 

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ انڈین کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو خود کو آئی پی ایل سے فارغ سمجھیں۔

 

 

وفاقی وزیر فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ خلاء سے لے کر کھیل تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارتی اسپورٹس اتھارٹیز کو اس پر شرم آنی چاہیے۔

 

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں