بھارت امریکا سے 24 ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر خریدے گا

پبلک نیوز: بھارت کا جنگی جنون مزید بڑھنے لگا، بھارت امریکا سے چوبیس ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے بھارت کو آبدوز شکن ہیلی کاپٹرز کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ 24 سی ہاک رومیو ہیلی کاپٹرز کی قیمت 2 ارب 60 کروڑ ڈالر ہے۔

 

بھارت کا بڑھتا جنگی جنون، امریکا نے بھارت کو آبدوز شکن ہیلی کاپٹرز کی فروخت کی منظوری دے دی۔ بھارت امریکا سے 24 ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹروں کی مالیت 2 ارب 60 کروڑ ڈالر ہے۔

 

ہیلی کاپٹر آبدوزوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ بحری جہازوں کو ناک آؤٹ کرنے، سرچ اور ریسکیو آپریشنز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ بھارت انہیں برطانوی ساختہ سی کنگ ہیلی کاپٹروں کی جگہ استعمال کرے گا۔

 

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ فروخت امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی میں مدد دے گی، امریکا بھارت اسٹریٹجک تعلقات مضبوط ہوں گے۔ بھارت نے گزشتہ سال امریکا سے ان ہیلی کاپٹروں کی خریدنے کی درخواست کی تھی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں