بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان کی تعریفیں کرنے کی سزا مل گئی

پبلک نیوز: پاکستان نے امن کے جذبہ کے تحت رہا کیا۔ بھارت نے اپنے ہی پائلٹ کو خوب رسوا کیا۔ بھارتی ایجنسیوں نے کئی دنوں کی تفتیش کے بعد ابھی نندن کو ابھی کہ ابھی جبری چھٹی پر بھیج دیا۔

 

دشمن پائلٹ ہونے پر بھی پاکستان نے ابھی نندن سے مثالی حُسن سلوک کیا۔ امن کی خواہش اور جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتاری  کے دو روز بعد ہی رہا کر دیا گیا۔ لیکن یہ کیا! بھارت نے ابھی کو ابھی تک رسوا کرنا نہ چھوڑا۔

 

کئی دنوں کی ذلت آمیز تفتیش کے بعد ابھی نندن کو دوبارہ جوائننگ دینے کی بجائے جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا۔ ابھی نندن سے بھارتی ایئرفورس اور خفیہ ایجنسیوں نے مجرموں کی طرح برتاؤ کیا۔ رپورٹس کے مطابق ابھی نندن کو گراؤنڈ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں