بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو دھول چٹا دی

پبلک نیوز: کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو دھول چٹا دی۔ 353 رنز کے تعاقب میں کینگروز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 316 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ شیکھر دھون اور ویرات کوہلی نے آسٹریلین باؤلرز کو آﺅٹ کلاس کر دیا۔

 

بھارت نے دفاعی چمپئن آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے دی۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔ شیکھر دھاوان 117 اور ویرات کوہلی 82 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں روہت شرما 57، ہردیک پانڈیا 48 اور دھونی 27 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹونس نے 2 جبکہ کولٹر نیل، پیٹ کمنس اور مچل اسٹارک نے ایک ایک وکٹ لی۔

 

353 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 316 رنز بناسکی۔ ڈیوڈ وارنر، اسٹیواسمتھ اور ایلیکس کیری کی ففٹیاں بھی دفاعی چمپئن کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ جسپریت بھمرا اور بھونیشور کمار نے تین تین جبکہ چہل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں