ایشیا کپ سپر4 مرحلے میں بنگلہ دیش کو شکست

دبئی (پبلک نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 8وکٹ سے شکست دے دی۔ بھارت کے رویندرا جدیجہ نے 4کھلاڑی آؤٹ کئے۔

ایشیا کپ کے سپر 4میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم بھارتی باؤلنگ کے سامنے شروع سے بے بس نظر آئی۔ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 173رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن 42رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت کے رویندرا جدیجہ نے 4، بھونیشور کمار اور جسپریت بمرانے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

بھارت نے آسان ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر 36ویں اوور میں پورا کر لیا۔ کپتان روہت شرما 83رنز بنا کر نمایاں رہے۔

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں