بھارت نے پہلی بار آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز ہرا دی

پبلک نیوز: بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو 1-2 سے ٹیسٹ سیریز ہرا کر تاریخ رقم کر دی۔ بھارت نے پہلی بار آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز ہرائی ہے۔

 

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلا جانے والا چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا جس کے ساتھ ہی بھارت نے سیریز 1-2 سے جیت لی۔ ویرات کوہلی کی کپتانی میں کھیلنے والی بھارتی ٹیم نے اپنی ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

 

چوتھے ٹیسٹ میچ کے آخری دن آسٹریلوی ٹیم 300 رنز بنانے کے بعد فالو آن کا شکار تھی۔ اسے اپنی دوسری اننگز بغیر کسی وکٹ پر چھ رنز سے شروع کرنا تھی۔ تاہم مسلسل بارش کے باعث ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ ٹیسٹ سیریز میں 521 رنز بنانے والے پجارا مین آف دی سیریز قرار پائے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں