پاکستان میں پرفارم کروں گی، کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا، بھارتی اداکارہ

 

پبلک نیوز: بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ اور بگ باس ونر شلپا شندے نے ہندو انتہا پسندوں کو للکار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پرفارمنس کرنا میرا حق ہے، مجھے پاکستان میں پرفارم کرنے سے کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی اداکارہ شلپا شندے نے ہندو انتہا پسندوں کے خلاف میدان میں آگئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں پرفارم کروں گی مجھے کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔

 

بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پرفارمنس کرنا میرا حق ہے، اس سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ روزی روٹی کمانے کے لیے مجھے کسی میڈیم کی ضرورت نہیں ہے۔

 

واضح رہے کہ شلپا شندے کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ویزہ ملا تو پاکستان ضرور جائیں گی۔ میکا سنگھ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کو ٹارچر کر کے ان سے معافی منگوائی گئی۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں