پاک فوج کا خوف، بھارتی فضائیہ نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا

پبلک نیوز: بھارت پر پاکستان کی مسلح افواج کا اس قدر خوف کہ اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔ بھارتی جریدے اکنامک ٹائمز نے انکشاف کر کے بھارت بھر میں تہلکہ مچا دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بربریت کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ مزید 2نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔ دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے کشمیری دانشوروں کو بھی ہتھیار اٹھانے پر مجبور کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرپھوک بھارتی فضائیہ کی ایسی نااہلی سامنے آئی ہے کہ آپ جان کر ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔ دشمن فضائیہ نے پاکستان سے کشیدگی کے عروج کے دنوں میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔ 27 فروری کو بڈگام ائیر بیس کے قریب تباہ ہونے والا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھارتی ائیرڈیفنس کی فرینڈلی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ واقعے میں 6 بھارتی فوجی مارے گئے۔

بھارتی جریدے اکنامک ٹائمز کے انکشاف نے بھارت بھر میں تہلکہ مچا دیا۔ بڈگام واقعے سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی فضائیہ پاکستان کی افواج سے کس قدر خوفزدہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ بڈگام کا محاصرہ کر کے مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ دو روز میں شہید کشمیریوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ شہادتوں کے بعد مقبوضہ وادی میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔

بھارت نے کشمیری دانشوروں کو ہتھیار اٹھانے پر مجبور کیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ہندوستان کے مکروہ چہرے سے نقاب ہٹا دیا۔ 2018 سے مسلح جدوجہد میں نئی توانائی آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف کشمیر کے پروفیسر رفیع بھٹ اچانک لاپتا ہوئے۔ اطلاع ملی کہ بھارت کے خلاف تحریک میں شمولیت اختیار کرنے والے پروفیسر رفیع مبینہ مقابلے میں شہید ہو گئے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں