چینی قونصل خانے پر حملہ، بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیاں سہولت کار نکلیں

کراچی (پبلک نیوز) چینی قونصل خانے پر حملہ میں بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیاں سہولت کار نکلیں۔ دہشت گردوں کے بھارتی دہشت گرد ایجنسی "را"اورافغان ایجنسی "این ڈی ایس" سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقات کے دوران سانحہ سیہون، سانحہ شکار پور اور چینی قونصل خانہ پر حملوں میں مماثلت پائی گئی۔ تینوں حملوں میں دہشت گرد بلوچستان سے سندھ میں داخل ہوئے۔ سانحہ مستونگ میں بھی "را" اور این ڈی ایس نے سہولت کاری کی۔

تحقیقاتی ٹیموں نے سانحہ سیہون اور سانحہ شکار پور میں ملوث کالعدم تنظیم کے قیدیوں سے بھی تفتیش کی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی میں دونوں ایجنسیاں سہولت کار ہیں۔ دہشت گردوں کے بھارتی دہشت گرد ایجنسی "را" اورافغان ایجنسی "این ڈی ایس" سے رابطوں کا انکشاف بھی تحقیقات کے دوران ہوا۔

ذرائع کے مطابق سانحہ مستونگ میں بھی را اور این ڈی ایس نے سہولت کاری کی۔ سندھ اور بلوچستان کی جیلوں میں قید کالعدم بی ایل اے اور دیگر قیدیوں سے تفتیش کی گئی۔ سانحہ سیہون اور سانحہ شکار پور میں ملوث کالعدم تنظیم کے قیدیوں سے بھی تفتیش کی گئی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں