بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو ایک بار پھر گیدڑ بھبھکی

پبلک نیوز: بھارتی آرمی چیف کی ایک بار پھر پاکستان کو گیدڑ بھبھکی۔ بپن راوت نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو ایک بار پھر گیدڑ بھبھکی دے ڈالی۔ بپن راوت نے کہا کہ سرحد پر کسی بھی طرح کی کارروائیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انڈین آرمی چیف نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مزید کہا کہ کنٹرول لائن پر فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ ان کا بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے پڑوسی ممالک پر دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے کا الزام بھی لگا دیا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں