'معصوم کشمیریوں پر ظلم نہیں کر سکتا' انڈین آرمی کا کرنل مستعفی

 

اسلام آباد(پبلک نیوز) کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم اور ان پر زندگی کو تنگ کر دینے کی وجہ سے بھارتی کرنل وجے اچاریہ  نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے اپنی آرمی کو نہتے کشمیریوں پر مزید مظالم بڑھانے کے احکامات جاری کئے تو بھارتی کرنل نےاس سے انکار کرتے ہوئے  اپنے عہدہ سے استعفا دے دیا۔  بھارتی کرنل وجے اچاریہ نے کہا کہ وہ عہدے سے استعفا دے کر واپس نئی دہلی چلے جائیں گے اور یہ بھی کہا  کہ وہ کیسے کسی بے گناہ کو مار سکتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں انھوں نے انکشاف کیا کہ ایل او سی پر ہمارے بھی 25 جوان شہید ہوئے تھے لیکن حکومت نے اپنے مفاد کی خاطر اسے میڈیا کوریج سے روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ مودی حکومت کا اصل چہرہ دکھانے کی وجہ سے انکا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا گیا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں