راولاکوٹ سیکٹر: بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، سفینہ بی بی زخمی

راولاکوٹ (پبلک نیوز) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی، راولاکوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ بھارتی فوج نے راولاکوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے منڈھر گاؤں کی سفینہ بی بی زخمی ہو گئیں۔ زخمی سفینہ بی بی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں