بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 3 کشمیری شہید

شوپیاں (پبلک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں روز بروز کا اضافہ، بربریت کی تازہ کارروائی میں بھارتی فوج نے شوپیاں میں مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے درندگی کی انتہا کر دی۔ دو روز میں بڈگام اور شوپیاں میں پانچ کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔ قابض فوج نے ضلع شوپیاں کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

 

فوج کے مظالم کے خلاف ضلع شوپیاں کے عوام احتجاج کرتےسڑکوں پر نکل آئے۔ بھارتی فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔ قابض انتظامیہ نے ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں