بھارتی فوج کا دیومالائی مخلوق 'ییٹی' کے پاؤں کے نشان دریافت کرنے کا دعویٰ

پبلک نیوز: بھارتی آرمی نے دیومالائی کہانیوں میں سنانے والے کردار "ییٹی" کے پاؤں کے نشان دریافت کرنے کا انوکھا شوشہ چھوڑ دیا۔ پھر کیا سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ہتھیار اٹھائے اور بھارتی فوج کی خوب درگت بنائی۔

 

بھارتی فوج نے پوری دنیا کے سامنے اپنے آپ کو جگ ہنسائی کا سبب بنا دیا۔ آرمی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دیو مالائی کہانیوں میں سنانے والے بندر نمابر فانی انسان "ییٹی " کے پاؤں کے نشان دریافت کرنے کا دعوی کر دیا۔

 

بھارتی فوج کے مطابق کوہ ہمالیہ پر مکالوبیس کیمپ کے قریب انہیں یہ نشان ملے ہیں۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس انوکھے دعوے پر آرمی کو نشانے پر رکھ لیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ییٹی بھارت میں ووٹ ڈالنے آیا تھا۔ ایک اور صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ میں نے گزشتہ اتوار کو بھی ایسے ہی بڑے پاؤں کے نشان دیکھے کیا عجیب اتفاق ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں